اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے بادشاہ ملک عبداللہ نے دعوی کیا ہے کہ وہ شمالی اور مشرقی لبنان میں تکفیری عناصر کے خلاف کاروائی میں اس ملک کی فوج کے ساتھ ہیں۔ ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق سعودی بادشاہ ملک عبداللہ نے آج لبنان کے سابق صدر میشل سلیمان سے فون پر بات کرتے ہوئے ہوئے لبنانی فوج کو مدد کے عمل میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا۔ ملک عبداللہ نے کہا کہ سعودی عرب، دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کے لئے لبنانی فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔ سعودی بادشاہ نے ایسے عالم میں شمالی اور مشرقی لبنان میں تکفیری دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے لبنانی فوج کی مدد پر تاکید کی ہے کہ سعودیہ خود ان تکفیریوں کو پروان چڑھانے اور ان کی حمایت و مدد کا اصلی ذمہ دار رہا ہے۔ واضح رہے کہ لبنان کےعرسان علاقے میں سنیچر کے دن لبنانی فوج اور داعش دہشتگرد گروہ کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں چودہ فوجی ہلاک، چھیاسی گرفتار اور بائیس زخمی ہوگئے اور اس کے مقابلے میں پچاس مسلح دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲